نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ: فرانس سے شکست کے باجود پاکستان سیمی فائنل میں

image
پاکستان بدھ کو فرانس سے اپنا آخری گروپ میچ پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے ہارنے کے باوجود نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پولینڈ میں جاری  نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو آخری گروپ میچ  بدھ کو فرانس کے خلاف کھیلا۔

فرانس نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست  دی۔

 تاہم شکست کے باوجود پاکستان نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

 فرانس پہلے ہی ٹاپ 4 میں کوالیفائی کر چکا تھا۔

قومی ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ میں ملائیشیا کے خلاف میچ 4-4 گول سے برابر کیا جبکہ کینیڈا کے خلاف شاندار 8-1 سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان نے گروپ کے تین میچوں میں17 گول کیے جبکہ اس کےخلاف 11 گول ہوئے۔

نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہفتے کو ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts