یوگنڈا پہلی مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ میں کامیاب، پاپوا نیو گنی کو تین وکٹوں سے شکست

image

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے نویں میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

گیانا میں کھیلے گئے میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کی جانب سے دیے گئے 78 رنز کے ہدف کو 18.2 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی جانب سے ریاضت علی شاہ نے 33، جُوما میاگی نے 13 اور الپیش رام جانی نے 8 رنز بنائے۔

پاپوا نیو گنی کی طرف سے الائی ناو اور نورمن وانوا نے دو دو جبکہ اسد والا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل یوگنڈا نے ٹاس جیت پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاپوا نیو گنی کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں صرف 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاپوا نیو گنی کی جانب سے ہِری ہِری نے 15 جبکہ لیگا سیاکا اور کِپلِین ڈوریگا نے 12،12 رنز بنائے۔

یوگنڈا کی جانب سے الپیش رام جانی، کوسموس کیوُٹا اور جُوما میاگی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ یہ یوگنڈا کی ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی جیت ہے۔

یوگنڈا گروپ سی میں دو پوائنٹس کے تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاپوا نیو گنی صفر پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

اس سے قبل یوگنڈا کو پہلے میچ میں افغانستان نے شکست دے دی تھی جبکہ پاپوا نیو گنی کو میزبان ویسٹ انڈیز نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں ہرا دیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts