’سعودی عرب گیمنگ اور ای سپورٹس کا عالمی مرکز بننا چاہتا ہے‘

image
سعودی عرب کا کنگڈم پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت سیوی گیمز گروپ جاپان میں گیم ڈویلپرز گروپ نینٹینڈو اور کیپکوم کے ساتھ بڑی پارٹنرشپ کا خواہش مند ہے۔

عرب نیوز کے مطابق جاپان کے نکئی ایشیا میگزین نے منگل کو رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ کو فروغ دینا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مملکت بالآخر گیمنگ اور ای سپورٹس کا عالمی مرکز بن جائے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جو سیوی گیمز گروپ کے سربراہ بھی ہیں، سعودی عرب کے گیمنگ سیکٹر کو مزید فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔

سیوی گیمز گروپ کے وائس چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان السعود  نے کہا ہے کہ ہم مقامی پروڈکٹس میں جاپانی صلاحیتوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے خطے میں گیمنگ فروغ کے لیے اہم شعبوں میں اس کی مدد کر رہے ہیں۔

شہزادہ فیصل نے مئی کے آخر میں ٹوکیو کے دورے کے دوران کئی جاپانی گیمز کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔

وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ ای گیمز میں ترقی ہمارا طویل مدتی منصوبہ ہے، ہم گیمنگ اور ای سپورٹس کے لیے ایک عالمی مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

سیوی گیمز گروپ ای سپورٹس یونٹ کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔ فوٹو عرب نیوزای سپورٹس کی بڑی کمپنیوں نینٹینڈو، بندائی، کیپکوم اور کونامی گروپ کے خطے میں دفاتر قائم کرنے کی امید کی جا رہی ہے۔

سیوی گیمز گروپ ای سپورٹس یونٹ کے فروغ کے لیے بھی کام کرنا چاہتا ہے اور گیمز تیار کرنے کی  صلاحیت کو بڑھانا چاہتا ہے۔

ای گیمنگ اور سپورٹس میں ترقی ہمارا طویل مدتی منصوبہ ہے۔ فوٹو عرب نیوزجاپان کی دو کمپنیوں کی مارچ 2023 کی مالیاتی رپورٹس کے مطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نینٹینڈو کے 8 فیصد اور کیپکوم کے 6 فیصد حصص کا مالک ہے۔

 

سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts