نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ:  پاکستان کو جنوبی افریقہ نے 4-3 گول سے ہرا دیا

image

ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ  کی تیسری پوزیشن کے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔اتوار کو پولینڈ کے شہر گینز ناؤ میں ہونے والے اس میچ  میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔

پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود، عبدالرحمان اور حنان شاہد نے گول کیے۔

اس سے قبل سنیچر کو نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-1 گول سے شکست دے دی  تھی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اس کا مقابلہ اتوار نو جون کو فرانس سے ہو گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts