فلوریڈا میں بارش رُک گئی، کیا اب پاکستان اور امریکہ اپنے میچز کھیل پائیں گے؟

image
امریکی ریاست فلوریڈا میں جمعرات کی دوپہر تک بارش نہ ہونے کی وجہ سے وہاں ٹی20 ورلڈ کپ کے تین میچز کے انعقاد کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق یہ تین میچز گروپ اے کے ہیں جن میں سے دو میچز میزبان امریکہ اور پاکستان کے لیے نہایت اہم ہیں۔

خیال رہے کہ گروپ اے میں شامل آئرلینڈ اور کینیڈا بھی ابھی تک باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔ اگر امریکہ اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جاتا تو امریکہ گروپ اے سے سپر ایٹ میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔

بدھ کو میامی اور فورٹ لاڈرڈیل میں کچھ پروازیں منسوخ ہونے کے بعد، ٹیمیں، پروڈکشن کا عملہ اور کمنٹیٹرز جمعرات کو فورٹ لاڈرڈیل پہنچے۔

شام کے وقت ہونے والی بوندا باندی رات تک ختم ہونے کی توقع تھی جس کے بعد جمعے کی صبح 9 بجے سے صبح 11 بجے تک کچھ بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی جبکہ بڑے علاقے میں سیلاب آنے کی تنبیہہ ابھی بھی موجود ہے۔

تاہم گراؤنڈ کی صورت حال امید کا باعث ہے۔ آئرلینڈ کے آل راؤنڈر مارک اڈیئر کے مطابق ’مجھے نہیں لگتا کہ ہوٹل سے بہت زیادہ لوگ نکلے تھے، لیکن آج گراؤنڈ واقعی بہت خشک تھا۔‘

’میرے خیال میں گراؤنڈ کے کچھ حصے اب بھی گیلے ہیں لیکن آپ کو معلوم ہے کہ یہ جگہ 24 گھنٹے پہلے کیسی تھی تو مجھے یہ جگہ بہت اچھی لگ رہی ہے۔‘

اگر امریکہ آئرلینڈ کو ہرا دیتا ہے یا بارش کی وجہ سے اسے ایک پوائنٹ ملتا ہے تو وہ سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر جائے گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے امریکہ کے اوپننگ بلے باز سٹیون ٹیلر نے بھی کہا کہ گراؤنڈ میں نکاسی آب کی صورت حال اچھی ہے۔ ’میں اسی سٹیڈیم میں کھیلتا رہا ہوں، یہاں ہمیشہ اچھی نکاسی رہی ہے۔‘

اگر امریکہ آئرلینڈ کو ہرا دیتا ہے یا بارش کی وجہ سے اسے ایک پوائنٹ ملتا ہے تو وہ سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔ امریکہ اور انڈیا سے شکست کے بعد پاکستان کی تمام تر امیدیں اس بات پر ہیں کہ آئرلینڈ آج جمعے کو امریکہ کو ہرا دے اور وہ اتوار کو آئرلینڈ کو شکست دے۔ لیکن آئرلینڈ اپنے یہ دونوں میچز جیت جاتا ہے تو اس کے بھی اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات ہیں، تاہم اس کا رن ریٹ متاثر کن نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts