نیرج چوپڑا کے گولڈ میڈل جیتنے پر مفت ویزا سروس، انڈین بزنس مین کی دلچسپ پیشکش

image

انڈین نژاد امریکی کاروباری شخصیت موہک نہتا نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری اولمپکس مقابلوں کے حوالے سے ایک دلچسپ اعلان کیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ویزہ سٹارٹ اپ کے سی ای او موہک نہتا نے اعلان کیا کہ اگر اولمپکس میں نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیتا تو وہ سب کو فری ویزہ سروس فراہم کریں گے۔

ایٹلس نامی سٹارٹ اپ کے بانی موہک نہتا نے لنکڈ اِن پر اپنی پوسٹ میں نیرج چوپڑا کے گولڈ میڈل جیتنے کی صورت میں سب کو مفت ویزہ سروس دینے کا اعلان کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اگر نیرج چوپڑا نیزہ بازی کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتتے ہیں تو ایٹلس اپنے صارفین کو ایک دن کے لیے فری ویزہ سروس دے گی یعنی ان سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

اپنی پوسٹ میں موہک نہتا نے لکھا کہ ’نیرج چوپڑا کے سونے کا تمغہ جیتنے کی صورت میں میں ذاتی طور پر سب کو مفت ویزہ دوں گا۔‘ 

 موہک نہتا نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے افراد اس آفر سے مستفید ہو سکتے ہیں اور کوئی فیس ادا کیے بغیر کسی بھی ملک کے ویزا کے لیے مفت سروس حاصل کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں نیزہ بازی کے مقابلے 6 اگست سے شروع ہوں گے۔

اس مقابلے میں انڈیا کے نیرج چوپڑا اور اُن کے پاکستانی روایتی حریف ارشد ندیم سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے 31 ایتھلیٹ حصہ لیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts