انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں چل بسے

image

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں چل بسے۔

کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ کرک اِنفو کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے گراہم تھورپ کی موت کی تصدیق کی۔

گراہم تھورپ نے 1993 سے لے کر 2005 تک 100 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی جس کے بعد انہوں نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری بھی نبھائی۔

سنہ 2022 میں گراہم تھورپ کو افغانستان کی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تاہم اُن کی صحت شدید خراب ہوگئی۔

اپنے ٹیسٹ کیریئر میں گراہم تھورپ نے 16 سینچریوں کی مدد سے 6744 رنز بنائے۔

انہوں نے انگلینڈ کی 82 ون ڈے میچوں میں بھی نمائندگی کی۔

وہ سرے کاؤںٹی کرکٹ کلب کی جانب سے 1988 سے 2005 تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلے جہاں انہوں نے 20 ہزار کے قریب سکور بنائے۔

ای سی بی نے اپنے بیان میں لکھا کہ ’نہایت افسوس کے ساتھ اس بات کی خبر دی جاتی ہے کہ گراہم تھورپ چل بسے ہیں۔‘

ای سی بی نے مزید کہا کہ ’گراہم کی موت کے بارے میں ہمیں کتنا صدمہ پہنچا ہے، اس کے لیے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ ’کرکٹ کی دنیا آج سوگ میں ہے۔ ہم امینڈا، اُن کے بچوں اور والد جیف اور تمام اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ اس ناقابلِ یقین دکھ کی گھڑی میں کھڑے ہیں۔ ہم کرکٹ کے لیے گراہم کی غیر معمولی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts