پیرس اولمپکس: شہزادہ فہد بن جلوی کی کھلاڑیوں اور منتظمین سے ملاقات

image

سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے نائب صدر شہزادہ فہد بن جلوی بن عبدالعزیز بن موسی نے مملکت کے متعدد کھلاڑیوں اور منتظمین سے گذشتہ روز اتوار کو پیرس میں ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فہد پیرس اولمپکس2024 میں سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے وفد کے سربراہ بھی ہیں۔

اولمپک ولیج میں شہزادہ فہد  نے سعودی خاتون ریسر ھبہ مالم سے ملاقات کی جو پاؤں میں چوٹ لگنے کی وجہ سے جمعہ کو ہونے والی 100 میٹر کی دوڑ میں حصہ نہیں لے سکی تھیں۔

اولمپکس کے لیے سعودی دستے میں شامل خاتون ریسر23 سالہ ھبہ مالم 100 اور200 میٹر کی قومی ریکارڈ ہولڈر ہیں۔

گذشتہ بدھ کو ٹریننگ کے دوران ھبہ مالم کے پاؤں میں چوٹ لگ گئی تھی۔

سعودی سپرنٹر کو پیرس اولمپکس میں وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی تھی اور وہ 12.24 سیکنڈ کا اپنا ذاتی ریکارڈ مزید بہتر بنانے کی منتظر تھیں۔

ھبہ مالم 100 اور200 میٹر کی قومی ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ فوٹو واسشہزادہ فہد نے اس موقع پر سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل کی مملکت کے کھلاڑیوں کو سہولیات کی ہدایت کی توثیق کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts