پیرس اولمپکس: الجزائری باکسر ایمان خلیف فائنل میں پہنچ گئیں

image

الجزائر کی باکسر ایمان خلیف خواتین کے زمرے میں پیرس اولمپکس2024  میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے مقابلے میں آگے بڑھنے کے لیے منگل کو  ہونے والا سیمی فائنل مقابلہ جیت گئیں۔

اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق ایمان خلیف نے تھائی لینڈ کی جانجیم سوانا فینگ کو 66 کلوگرام کے زمرے میں متفقہ پوائنٹس کے فیصلے میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں۔

الجزائری باکسر سونے کے تمغے کے لیے جمعہ 9 اگست کو عوامی جمہوریہ چین کی باکسر یانگ لیو سے مقابلہ کریں گی۔

ایمان خلیف اور سوانا فینگ کے مقابلے میں ابتداء ہی سے الجزائری باکسر مدمقابل پر قابو پانے میں کامیاب رہیں اور فتح کا اعلان ہوتے ہی تماشائیوں نے ایمان، ایمان کے نعرے لگا کر خوشی کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts