النصر کلب کی ایڈیڈاس کی شراکت سے نئی جرسی کا اجرا

image

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی معروف النصر فٹ بال کلب نے سپورٹس ویئر کی معروف کمپنی ایڈیڈاس کی کھلاڑیوں کی نئی شرٹس کے اجرا کے ساتھ شراکت داری کا آغاز کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق النصر کلب سعودی سپر کپ سیزن 25-2024 کے سیمی فائنل میں بدھ کو بریدہ شہر کی تعاون فٹبال کلب کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔

النصر کلب کے کھلاڑیوں کی پیلے رنگ کی نئی شرٹ پر کلب کے نیلے رنگ کے نشان کے ساتھ نعرہ ’نصر میرے خون میں دوڑتا ہے‘ شامل ہے۔

سعودی عرب کی ثقافت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس نئی جرسی کی پشت پر کھجور کا درخت اور دو تلواروں کا نشان بھی موجود ہے۔

النصر کلب کے سی ای او جویدو فینگا نے اس موقعے پر کہا ’النصر کو ایڈیڈاس کے ساتھ اس نئی کٹ کو لانچ کرنے پر بہت فخر ہے۔‘

النصر کی ایڈیڈاس سے شراکت داری ایسا تعاون ہے جو نہ صرف ہمارے کلب کی بھرپور تاریخ اور میراث کو خراج تحسین پیش کرتا ہے بلکہ عالمی برانڈ کے طور پر بھی النصر کی پہچان بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نئی جرسی دنیا بھر میں ہمارے پرستاروں کو متحد کرتے ہوئے، ہماری لگن اور مستقبل کے لیے عمدگی کے ساتھ ہمارے وژن کی عکاسی کرے گی۔

تقریب میں النصر کلب کی خواتین کھلاڑی بھی شامل ہوئی ہیں۔ فوٹو عرب نیوزاس موقعے پر نئی کٹس کے ساتھ ایک تشہیری فلم بھی لانچ کی گئی ہے جس میں النصر کی تاریخ اور ان کے مداحوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کلب کے لیجنڈری کھلاڑیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

نئی شرٹ پر نعرہ ’نصر میرے خون میں دوڑتا ہے‘ درج ہے۔ فوٹو سکرین شاٹتشہیری فلم میں کرسٹیانو رونالڈو، مارسیلو بروزووچ، عبدالرحمن غریب، عبدللہ العمری اور اوٹاویو مونٹیرو کے ساتھ النصر کلب کی خواتین کھلاڑی اسیل احمد، کلارا لووانگا اور لینا بوسہا بھی دکھائی گئی ہیں۔

النصر کی تشہیری فلم کی شوٹنگ دارالحکومت ریاض کے آس پاس مختلف مقامات پر کی گئی ہے، فلم میں مملکت  میں فٹ بال کی تاریخ کے حوالہ جات کا ذکر شامل ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts