تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

image

راولپنڈی میں کل سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، سلیکشن کمیٹی نے قو می ٹیم کا وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے، پلیئنگ الیون میں کامران غلام، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ جیت جائے گا، برطانوی ہائی کمشنر کی پیشگوئی

نائب کپتان سعود شکیل، محمد رضوان،سلمان علی، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے، راولپنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن ہے، جو ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ ٹیسٹ سیریز کی فاتح قرار پائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US