خوش قسمت ہوں میکسویل کوسیریز میں 3بار آؤٹ کیا،حارث رؤف

image

حارث رؤف آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ،انہوں نے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ چند ماہ سے جدوجہد کر رہے ہیں،یہ سیریز پاکستان اور ٹیم دونوں کیلئے بہت اہم تھی۔

دورہ یواے ای کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان

میکسویل سپر اسٹار اورلیجنڈ ہیں، انہیں آؤٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،خوش قسمت ہوں کہ میکسویل کوسیریز میں 3بار آؤٹ کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ قوم کے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے۔

جولائی تا اکتوبر2024:ترسیلات زر میں34.7فیصد اضافہ

بالرز اور بلے بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،22سال بعد پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر سرخرو ہوئی،ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے،سیریز میں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی محنت عیاں تھی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US