بھارت کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار

image

لاہور: بھارت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ورلڈ بلائنڈ کونسل کو خط لکھ دیا۔ جس میں بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے حکومتی اجازت نہ ملنے پر ٹیم پاکستان کو نہ بھیجنے کے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

ورلڈ بلائنڈ کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان جانے کے لیے تیار تھی اور دہلی کوچنگ کیمپ میں حصہ بھی لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ہٹ دھرمی ، چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے خط میں کہا ہے کہ ہماری درخواست ہے کہ فیصلے سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کو آگاہ کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فیصلے سے ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے۔

واضح رہے کہ چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ 23 نومبر سے 3 دسمبر تک لاہور میں شیڈول ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US