جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کا چارج سنبھال لیا

image

گریگ بارکلے کی مدمت ملازمت مکمل ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین کا چارج سنبھال لیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ چیئرمین آئی سی سی کی حیثیت سے جے شاہ کے عہدے کی مدت آج سے شروع ہو گئی۔

اس حوالے سے جے شاہ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ آئی سی سی ڈائریکٹرز اور رکن بورڈز کی حمایت اور اعتماد کا شکر گزار ہوں۔

زمبابوے کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ، پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم اولمپک 2028ء گیمز کی تیاری کر رہے ہیں، ہم کرکٹ کو شائقین کے لیے مزید دلچسپ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئی سی سی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم ایک اہم موڑ پر ہیں جہاں مختلف فارمیٹس ایک ساتھ موجود ہیں، خواتین کے کھیل کی ترقی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US