پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔
پاکستان نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 14اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لئے ہیں ، عمیر یوسف 16 صائم ایوب 24 ،عثمان خان 39، سلمان آغا 13 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،طیب طاہر اور عرفان خان کریز پر موجود ہیں۔
قبل ازیں پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلے ٹوئنٹی میچ کا ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
گرین شرٹس کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان آغا کے علاوہ صائم ایوب، عمیر بن یوسف ، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہو گئی
واضح رہے سلمان علی آغا دوسری بار پاکستان کی قیادت کررہے ہیں جبکہ عمیر بن یوسف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے۔
بابر اعظم، شاہین شاہ، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام اور فیصل اکرم پلیئنگ الیون میں شامل نہیں۔