پہلا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف

image

پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے166رنز کا ہدف دے دیا۔

عثمان خان 39رنز کے ساتھ نمایاں رہے،صائم ایوب 24،عمیر یوسف 16اور سلمان آغا نے13رنز بنائے،طیب طاہر 39اور عرفان خان 27رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 165رنزبنائے۔

قبل ازیں پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلے ٹوئنٹی میچ کا ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

گرین شرٹس کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان آغا کے علاوہ صائم ایوب، عمیر بن یوسف ، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہو گئی

واضح رہے سلمان علی آغا دوسری بار پاکستان کی قیادت کررہے ہیں جبکہ عمیر بن یوسف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے۔

بابر اعظم، شاہین شاہ، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام اور فیصل اکرم پلیئنگ الیون میں شامل نہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US