پاکستان کیخلاف سیریز، جنوبی افریقہ نے ٹی20 کپتان تبدیل کردیا

image

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے متبادل کپتان سمیت اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کپتان ایڈن مارکرم کی مصروفیات کے باعث ہینرچ کلاسن کو قیادت کے فرائض سونپ دئیے گئے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی تنازع، آئی سی سی کا اہم اجلاس آج دبئی میں ہوگا

سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ اور پھر پاکستان کیساتھ ٹی20 سیریز کے سخت شیڈول کی وجہ سے انہیں آرام کرایا گیا ہے، انکے علاوہ مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور ٹرسٹن اسٹبس بھی ٹی20 سیریز سے محروم رہیں گے کیونکہ وہ آئی لینڈرز کیخلاف سیریز کھیل رہے ہیں۔

اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود افریقی اسکواڈ میں اینریچ نورٹجے اور تبریز شمسی کی صورت بہترین بالنگ اٹیک موجود ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US