انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل ، پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار

image

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے انڈر19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں اوپنر بیٹرز بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں مشکلات کا شکار ہے، انڈر 19 ٹیم کا اسکور جب 49 ہوا سو سعد بیگ کی تیسری وکٹ گری، انہوں نے 18 رنز بنائے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور جب 53 ہوا تو نوید احمد خان دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنائے ہیں۔۔

پاکستان کے پاس چھ وکٹیں باقی ہیں اور ابھی 28 اوور کا کھیل باقی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US