چیمپیئنز ٹرافی ، غیر یقینی صورتحال سے نقصان کا اندیشہ ہے، براڈ کاسٹرز کا آئی سی سی سے شکوہ

image

چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر یقینی صورتحال سے نقصان کا اندیشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپیئنز ٹرافی کے لئے براڈکاسٹرز کی میٹنگ ہوئی، براڈکاسٹرز نے وینیوز فائنل نہ ہونے پر اپنے تحفظات آئی سی سی کے سامنے رکھے۔

براڈ کاسٹرز نے موقف اختیار کیا کہ شیڈول جاری نہ ہونے کی وجہ مارکیٹ میں مہم بھی نہیں چلا سکے،براڈ کاسٹرز نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آخری میٹنگ میں بھی آئی سی سی نے پاک بھارت معاملات جلد حل ہونے کا کہا۔

آئی سی سی حکام نے براڈ کاسٹرز کو جواب دیا کہ شیڈول فائنل نہ ہونے کی وجہ سے آپ کی پریشانی سمجھ سکتے ہیں، ہم جلد از جلد اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں، آئی سی سی حکام نے مزید کہا کہ شیڈول فائنل کرنے کیلئے پی سی بی، بی سی سی آئی سمیت دیگر بورڈ ممبرز سے بات کر رہے ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی، پی سی بی کا نیا فارمولا منظور ہونے کے قریب ہے، بھارتی میڈیا

ذرائع کے مطابق آئی سی سی حکام نے میٹنگ میں براڈ کاسٹرز سے مزید وقت مانگا ہے اور انہیں آئندہ ایک سے دو روز میں شیڈول فائنل کرنے کی تسلی بھی دی ہے، ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے تاحال پی سی بی کے پارٹنرشپ فارمولے پر حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا پاکستان کا پارٹنرشپ فارمولا منظور کیے جانے کا دعویٰ بھی کررہا ہے، چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کیلئے آئی سی سی بورڈ میٹنگ 7 دسمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

اس میٹنگ میں سی ای او جیف ایلرڈائس اور کمرشل ڈائریکٹر انوراگ نے آئی سی سی کی نمائندگی کی، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے براڈ کاسٹرز اور میڈیا پارٹنرزاس میٹنگ میں شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US