انگلش کرکٹر پر پی ایس ایل سمیت فرنچائز لیگز کھیلنے پر پابندی

image

انگلش کرکٹر پر پی ایس ایل سمیت فرنچائز لیگز کھیلنے پر پابندی کی وجہ سے انگلش کرکٹر کا اپنے ہی ملک کی لیگ کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اور اپنی لیگ کے دوران آئی پی ایل کے علاوہ غیر ملکی فرنچائز لیگز کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

انگلش میڈیا کے مطابق پاکستان سپر لیگ سمیت فرنچائز لیگز کھیلنے پر پابندی لگانے کی وجہ سے انگلینڈ کے کرکٹرز کا اپنے ہی ملک کی لیگ کا بائیکاٹ کرنے کا امکان ہے۔

انگلینڈ کے 50 کے قریب کرکٹرز انگلش کرکٹ بورڈ کے غیر ملکی فرنچائز ٹورنامنٹ کے فیصلے کے خلاف بولے ہیں، کرکٹرز نے انگلینڈ کی آئندہ برس ہونے والی دی ہنڈرڈ لیگ کا بائیکاٹ کرنے پر غور بھی شروع کر دیا ہے۔

پی ایس ایل، 10 سٹار کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا پلان تیار

بورڈ کے اس فیصلے کی وجہ سے انگلش کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے، اس معاملے پر کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس نے پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔

برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ انگلینڈ کے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے سرکردہ کھلاڑیوں کا ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بھی امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل میں کنٹریکٹ کنفرم ہونے پر کھلاڑی اپنی کاؤنٹیز کی ٹیموں کے ساتھ کنٹریکٹ پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ بورڈ نے انگلش کھلاڑیوں کو نئی پالیسی میں آئی پی ایل کھیلنے کی چھوٹ دے رکھی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US