آئی سی سی یا تو پیسے دیکھے یا کرکٹ کی بہتری، شاہد آفریدی

image

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ آئی سی سی یا تو پیسے دیکھے یا پھر کرکٹ کی بہتری۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کی بہتری کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ اور آئی سی سی یا تو پیسے دیکھے یا کرکٹ کی بہتری۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت یہاں نہیں آتا تو ہمیں بھی بھارت جانے کی ضرورت نہیں۔ دنیا میں حالات کیسے بھی ہوں پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ کھیلنے گئی ہے۔ اور بھارت کیوں نہیں آ رہا؟ آئی سی سی کیوں فیصلہ نہیں کر پا رہا؟

یہ بھی پڑھیں: قوم کو مایوس نہیں کریں گے، محسن نقوی

شاہد آفریدی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤنسی وکٹس ہوتی ہیں۔ اور صائم ایوب تینوں فارمیٹس میں بہتر پرفارم کر سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو آرام دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US