ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 5 لاکھ رنز ، انگلینڈ نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

image

انگلینڈ کی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 لاکھ رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن کر اس کھیل کی 147 سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ کارنامہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوران انجام دیا، انگلینڈ نے اپنے ایک ہزار 82 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اینجلو میتھیوز 8 ہزار سے زائد رنز بنانیوالے سری لنکا کے تیسرے کرکٹر بن گئے

اس کے علاوہ انگلینڈ کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی ہے جن کی تعداد 929 ہیں، سنچریوں کے اس ریکارڈ میں 717 کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔

سب سے زیادہ رنز کے اعتبار سے انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا نے 4 لاکھ 28 ہزار ٹیسٹ رنز بنائے ہیں جبکہ بھارت 2 لاکھ 78 ہزار 751 رنز کے ساتھ تیسرے پر ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US