شاہین آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں مکمل

image

جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے گزشتہ روز میچ میں شاہین آفریدی پاکستان کے لئے 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کرکے اپنے سسر شاہد آفریدی کی 97 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا، جس کے بعد انہوں نے دو مزید کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس طرح وہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے 100 حاصل کرنے والے تیسرے کرکٹر بن گئے ہیں، سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ حارث رؤف کے پاس ہے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے دی

حارث رؤف نے پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے 75 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 110 حاصل کر رکھی ہیں، شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 96 اننگز میں 107 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

شاہد آفریدی اب 97 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ سعید اجمل نے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 63 اننگز میں 85 وکٹیں لے رکھی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US