چیمپیئنز ٹرافی ، جرسی پر پاکستان کا نام، بھارتی بورڈ نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

image

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارت نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔

بھارت نے اس سے قبل سکیورٹی کو وجہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کیا، اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے جرسی پر میزبان ملک پاکستان کا نام چھاپنے پر بھی اعتراض اٹھا دیا ہے۔

ایونٹ کی جرسی پر میزبان ملک کا نام ہوتا ہے جس پر بھارت ایک بار پھر سیاست پر اتر آیا ہے، پی سی بی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ بھارت تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی، سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق جرسی پر ٹورنامنٹ کا پورا لوگو پرنٹ کرانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے،جرسی پر پرنٹ ہونے والا لوگو آئی سی سی منظور کرتا ہے، ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کے لیے لازمی ہوتا ہے کہ وہ ایونٹ کا درست لوگو استعمال کریں۔

کوئی بھی ٹیم اپنی مرضی سے لوگو تبدیل نہیں کر سکتی، ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیمیں اپنی کٹس ویریفکیشن کے لئے آئی سی سی کو بھیجتی ہیں۔اگر ایونٹ لوگو جرسی پر غلط پرنٹ ہو تو اس صورت میں آئی سی سی اسے مسترد کر دیتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی لوگو میں پاکستان کا نام شامل ہے، آئی سی سی نے اپنے بینر میں بھی پاکستان کا نام شامل کر رکھا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US