ایشیا کپ: حسن کی واپسی، حسین طلعت ڈراپ، سری لنکا کے خلاف آج فیصلہ کن مقابلہ

image

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے ایک میچ کے بعد ہی بیٹسمین حسن نواز کو دوبارہ موقع دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق آج سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے اہم میچ میں حسن نواز کو پلئنگ الیون کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ حسین طلعت کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارت کے خلاف میچ میں حسن نواز کو باہر بٹھانے پر ٹیم مینجمنٹ کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔ پاکستان کو آج کے میچ میں ہر حال میں کامیابی درکار ہے تاکہ ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی ممکن ہو سکے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں اس وقت بھارت پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ بنگلا دیش دوسری پوزیشن پر موجود ہے کیونکہ انہوں نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

ذرائع کے مطابق حسن نواز کے علاوہ بھی ٹیم میں ایک اور تبدیلی کا امکان ہے جس میں اسپنر سفیان مقیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کے خلاف دوسری شکست کے بعد پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا تنقید کی زد میں ہیں جبکہ کئی سابق کرکٹرز نے سوال اٹھایا ہے کہ آیا سلمان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ بنتی ہے یا نہیں۔ اس کے ساتھ ہی بابر اعظم اور محمد رضوان کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US