پی سی بی کا شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان جاری رکھنے کا فیصلہ

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی سی بی محسن نقوی نے شان مسعود اور ہیڈ کوچ اظہر محمود سے منگل کے روز قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کی اور دونوں کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں اچھے نتائج لانے کا ٹاسک دیا۔

محسن نقوی کے مطابق شان مسعود اور اظہر محمود کو فری ہینڈ دیا گیا ہے کہ وہ اگلے مہینے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی بھرپور تیاری کریں اور ساتھ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی اچھے نتائج لائے۔ چیمپین شپ جو 2025 سے 2027 کے درمیان کھیلی جائے گی، پاکستان نے 11 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں اور آغاز پاکستان میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوگا۔

کئی دنوں سے یہ قیاس آرائیاں چل رہی تھیں کہ شاید شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا اور سلمان کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔بیٹسمین شان مسعود نے پیر سے پاکستان ٹیسٹ پلیئرز کی ٹریننگ کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔ وہ دسمبر 2023 سے قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان رہے ہیں۔ سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر اظہر محمود بھی پہلی دفعہ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہوئے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ کی ٹیم اگلے مہینے پاکستان میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز کھیلے گی۔ سارے میچز یا تو لاہور، راولپنڈی، ملتان یا فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔ حیران کن طور پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی جس کی رینویشن پر کرکٹ بورڈ نے کروڑ روپیہ خرچ کیا ہے یہاں کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US