پاکستان ایشیا کپ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، آل راؤنڈر حسین طلعت

image

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حسین طلعت نے سری لنکا کے خلاف شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کے بعد کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور بھارت کو سخت مقابلہ دینے کے لیے تیار ہے۔

سری لنکا کے خلاف میچ میں حسین طلعت نے شاندار اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ دو اہم وکٹیں بھی حاصل کیں اور پاکستان کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنا سب سے مشکل ذمہ داری ہے کیونکہ بیٹسمین کو تینوں فارمیٹس جیسی کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے اور ناکامی کی صورت میں فوراً ٹیم سے باہر کر دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی کھلاڑی مڈل آرڈر میں کھیلنے سے ہچکچاتے ہیں۔

حسین طلعت نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اگر پلیئرز کو مکمل اعتماد دے تو وہ بہتر کھیل پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں میں غصہ اور جذبہ دونوں تھا اسی عزم کے ساتھ ٹیم سری لنکا کے خلاف میدان میں اتری اور فتح حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ٹیم بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچتی ہے تو بھارت کے خلاف میچ کے لیے کھلاڑی بھرپور تیاری اور جوش کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US