ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے.. دلہن کون ہیں ؟

image

پاکستانی ٹیم کے باصلاحیت اسپنر ابرار احمد زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر چکے ہیں۔ قومی کرکٹر کی شادی کراچی میں آمنہ رحیم کے ساتھ سادگی سے انجام پائی، جب کہ ان کے ولیمے کی تقریب 6 اکتوبر کو منعقد ہونے والی ہے۔ تقریب کے بعد ابرار احمد لاہور روانہ ہوں گے جہاں وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی دلہن ان کے والدین کی پسند ہیں اور یہ رشتہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے طے پایا۔ کرکٹر کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب نجی نوعیت کی رکھی گئی تھی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ ابرار احمد حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل وہ ایشیا کپ کے فائنل تک پہنچنے والی قومی ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

ابرار احمد نے اپنے کیریئر کا آغاز 2017 میں پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی سے کیا، جب کہ ان کا ٹیسٹ ڈیبیو 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ہوا۔ یہ سیریز اس لحاظ سے بھی تاریخی تھی کہ 17 سال بعد انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US