پی سی بی نے عمران خان کو سالگرہ پر مبارکباد کیوں نہیں دی؟

image

پاکستان کرکٹ بورڈ جو ہر وقت اس بات پر زور دیتا ہے کہ کرکٹ میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہیے، آج وہ اس ملک کے سب سے شاندار کپتان اور آل راؤنڈر عمران خان کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دینا بھول گیا۔

کیا عمران خان کے لیے ان کی سالگرہ پر پی سی بی کا کوئی پوسٹ نہیں کرنا دانستہ ہے یا غیر دانستہ؟ یہ سوال کرکٹ شائقین میں گردش کر رہا ہے۔ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا سابق پرائم منسٹر اور سابق کپتان عمران خان کو ان کی سیاست میں وابستگی کی وجہ سے اگنور کیا گیا ہے یا کوئی اور وجہ ہے جو ان کو ان کی سالگرہ پر کوئی مبارک باد کی پوسٹ نہیں کی گئی؟

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں عمران خان کا ایک الگ ہی مقام ہے اور وہ اس ملک کے سب سے کامیاب کپتان اور آل راؤنڈر مانے جاتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو 1992 میں پہلی دفعہ ورلڈ کپ جتوایا۔

مزے کی بات یہ ہے کہ ہفتے کے دن ہی پی سی بی کی طرف سے ایک پوسٹ دی گئی جس میں انہوں نے آل راؤنڈر عامر حنیف کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دی جبکہ حنیف صرف پانچ منٹ انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کر پائے۔ عمران جو اس وقت اڈیالہ جیل میں مختلف کیسز میں سزا کاٹ رہے ہیں یا پھر ٹرائل کا انتظار کر رہے ہیں، 2018 سے 2022 تک وزیرِ اعظم رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ یہ پرچار کیا ہے کہ سیاست اور کرکٹ کو الگ رکھنا چاہیے اور حالیہ ایشیا کپ کے دوران اس مؤقف کو سختی سے چیئرمین محسن نقوی نے بار بار دہرایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US