آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: بھارت کی پوری ٹیم 247 رنز پر آؤٹ

image

بھارت کی ٹیم پاکستان کے خلاف 50 اوور میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کولمبو میں آج کے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کی طرف سے ڈایانا بیگ چار اور فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی طرف سے سب بلے بازوں نے اچھا آغاز کیا لیکن کوئی بھی بڑی اننگز نہیں کھیل پایا اور اننگز کا سب سے زیادہ اسکور ہرلین ڈی کا تھا جس نے 46 رنز بنائے جبکہ ریچا گوش 20 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہی۔ جمائمہ لاڈریس نے 32 اور ڈپٹی شرما نے 25 رنز کی باریاں کھیلیں۔

ایک ایسی پچ جس پر موئسچر ہے اور گیند تھوڑا رک کر آرہا تھا، ڈیانا بیگ نے 10 اوور میں 69 رنز دیے لیکن چار وکٹیں بھی حاصل کیں جس میں آخری اوور میں ان کی دو وکٹس تھیں، کپتان فاطمہ ثنا نے 10 اوور میں 38 رنز دے کے دو وکٹیں حاصل کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US