جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلیے لاہور پہنچ گئی

image

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔ ٹیم کو سخت حفاظتی انتظامات کے تحت ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا۔یہ میچز 12 اکتوبر سے لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہیں۔ جنوبی افریقا فی الحال ٹیسٹ چیمپینز ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے آخری بار پاکستان میں 2021 میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی جس میں اسےشکست ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں جنوبی افریقا کی ٹیم بعد میں پاکستان میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم کے سلیکٹرز نے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں سے لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم اور آل راؤنڈر عامر جمال کو ریلیز کر دیا ہے اور اب 16 کھلاڑیوں میں سے دونوں ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ 11 کا انتخاب کیا جائے گا۔پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US