آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا پاکستان کو 222 رنز کا ہدف

image

آسٹریلیا کی تجربہ کار بیٹر بیٹ مونی نے شاندار 109 رنز کر کے آسٹریلیا کو پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف بالکل ہی کم اسکور پر آؤٹ ہونے سے بچالیا۔

پاکستان کی اسپن بولرز اور وکٹ کیپر سدرہ نواز نے مل کر شاندار پرفارمنسز دی جس کی وجہ سے ایک وقت میں آسٹریلیا کی 76 رنز پر 7 وکٹیں گر گئی تھی اور ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ بہت کم اسکور پر آؤٹ ہوجائے گی۔

کولمبو میں کھیلا جانے والا آئی سی سی ورلڈ کپ کا میچ آسٹریلیا نے آخری تین وکٹوں پر 145 رنز کا اضافہ کیا جس میں مونی 109 رنز اور الناکنگ 51 نے دسویں وکٹ کی شراکت پر 105 رنز کا اضافہ کیا۔

اننگز کے آخری اوور میں مونی اور کنگ نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کو دو چھکے اور دو چوکے لگا دیے جس سے آسٹریلیا کا اسکور 200 پار کر گیا اور وہ پاکستان کو 222 کا ہدف دینے میں کامیاب ہوگئے۔ مونی 114 بال کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوئی، اپنی اننگ میں اس نے 11 چوکے بھی لگائے جبکہ کنگ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

پاکستان ٹیم کی طرف سے ڈیانا بیگ سب سے مہنگی بالر ثابت ہوئیں اور 10 اوور میں 74 رنز دے دیے جبکہ کامیاب بالرز میں ناشرہ سندھو نے تین اور رامین شمیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آج سے پہلے پانچ ورلڈ کپ میچز میں پاکستان نے کبھی بھی آسٹریلیا کو نہیں ہرایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US