پی سی بی کے اجلاس میں آج پی ایس ایل سے متعلق اہم فیصلے متوقع

image

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کے مالکان کے دباؤ میں آکر آج پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں ایک اہم اجلاس رکھا ہے جس میں پی ایس ایل کے معاملات اگلے ہونے والے ٹورنامنٹس پر گفتگو اور فیصلے کیے جائیں گے۔

اجلاس اس وقت بلایا گیا جب چھ کے چھ فرنچائزز کے مالکان نے کرکٹ بورڈ پر دباؤ ڈالا کہ ان کو پی ایس ایل کے بارے میں ہونے والے تمام کنٹریکٹس اور فیصلوں سے آگاہ کیا جائے۔

آج پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر ودیگر حکام اجلاس میں سارے مالکان کو بریفنگ دیں گے۔

ایک فرنچائز کے ذرائع نے بتایا کہ تمام فرنچائزز مالکان نے پی سی بی سے کہا تھا کہ پی ایس ایل کو لے کر ان کو کافی خدشات ہیں اور ان کو حالیہ ہونے والی ٹائٹل اسپانسرشپ ڈیلڈ اور باقی معاملات جیسے کہ ٹیم کی نئی ویلیویشن وغیرہ پر بالکل اندھیرے میں رکھا گیا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ بھی تمام اہم فیصلوں کا حصہ بنیں۔

پی ایس ایل حکام نے آج کی میٹنگ کے لیے ملتان سلطان کو بھی دعوت دی ہے۔ فرنچائزز کو بے چینی ہے کہ ویلیویشن کے بعد ان کی فرنچائز فیس کتنی بڑھائی جائے گی اور اگلے پی ایس ایل ایونٹس میں کس طرح سے پی سی بی فرنچائزز کے ساتھ معاملات رکھے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US