شاہین کی نسیم شاہ کو کھلانے کی منطق نے شائقین کو حیران کردیا

image

پاکستان کے او ڈی آئی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آج سری لنکا کے خلاف فاسٹ بالر نسیم شاہ کو کھلانے کی انوکھی منطق پیش کر دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے ٹاس پر جب ان سے 11 کھلاڑیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایک ہی تبدیلی ہے کیونکہ اسپن بالر ابرار احمد کی طبیعت ناساز ہے تو ان کی جگہ نسیم شاہ پھر سے 11 میں شامل ہوگئے ہیں۔

شاہین کی اس بات کو سن کر سوشل میڈیا پر کرکٹ کے چاہنے والوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ اسپن بالر کی طبیعت خراب ہے تو اس کی جگہ ایک فاسٹ بالر کو کھلایا جا رہا ہے یہ کون سی لاجک ہے؟۔

ساتھ میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پاکستان کی 15 کی ٹیم میں اسپنر فیصل اکرم بھی موجود ہیں اور اگر ابرار کی طبیعت ناساز تھی تو ان کو بھی کھلایا جاسکتا تھا۔

شاہین کا یہ کہنا کہ ابرار کی طبیعت خراب تھی اس لیے نسیم شاہ کو کھلایا گیا عجیب سی لگی کیونکہ 11 کھلاڑیوں کا انتخاب پچ کو دیکھ کر کیا جاتا ہے، کھلاڑیوں کی طبیعت دیکھ کر نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US