پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے منگل کے دن راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ گراؤنڈ اور ہوٹل پر مزید سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے سیریز اور بعد میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے دوران تقریباً چار سے پانچ ہزار سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر ہوں گے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا جن میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر خودکش حملہ اور وانا کیڈٹ کالج پر دہشت گردوں کا ناکام حملہ شامل ہیں۔