جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں تعلیمی اداروں میں جنسی زیادتی کے حوالے سے ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
علی پور کے پرائیویٹ اسکول مالک ہدایت رضوی کے خلاف تھانہ سٹی علی پور میں اس وقت مقدمہ درج کرلیا گیا، جب ان کی جانب سے چلائے جانے والے اسکول میں متعدد جنسی اسکینڈلز کی درجنوں ویڈیوز برآمد ہوئیں۔
واقعے کے بعد مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں صرف ایک شخص ملوث نہیں بلکہ ایک سے زیادہ افراد شامل ہیں۔ ویڈیوز میں مختلف خواتین اور دیگر افراد بھی نظر آ رہے ہیں، جس سے کیس کی سنگینی مزید واضح ہوتی ہے۔
عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ دیگر ملوث افراد کو بھی گرفتار کیا جائے اور تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں تاکہ جنوبی پنجاب کی ہزاروں بچیوں کے لیے محفوظ اور شفاف تعلیمی ماحول یقینی بنایا جاسکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ جنسی اسکینڈلز جیسے بہاولپور کیس کے بعد بھی ماضی میں صرف چند افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی تھی، جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی پائی جاتی رہی ہے۔