پنجاب کے ضلع گجرات میں حیران کن اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے داماد پر آئے جِن نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے بیان دیا ہے کہ اسے صبح 5 بجے ایک ماورائی وجود نے نشانہ بنایا جو اس سے قبل بھی کئی بار اسے زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق متاثرہ خاتون شدید خوف اور ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے، جبکہ میڈیکل رپورٹ اور ماہرین کی رائے کی بنیاد پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے بیان کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور کوئی بھی فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔