ماں کو آخری کلمہ میں نے ہی پڑھایا۔۔ والدہ کے انتقال کے بعد صاحبہ نے کیا سلوک کیا؟ افضال خان کی زندگی کے ان کہے دکھ

image

"جب مجھے شوٹنگ کے دوران فون آیا کہ امی کی طبیعت خراب ہے تو میں فوراً گھر پہنچا۔ وہ بیہوش ہو رہی تھیں۔ میں ان کے پاس بیٹھا، انہیں کلمہ پڑھوایا… اور وہ میری گود میں ہی رخصت ہوگئیں۔ اسی لمحے مجھے لگا میری زندگی وہیں رک گئی۔ اللہ نے مجھے یہ سعادت دی کہ ان کے آخری وقت میں میں ان کے ساتھ تھا۔ میں نے انہیں کلمہ پڑھایا اور اگلے روز وہ میرے سامنے، میرے ہاتھوں میں ہی ان کا انتقال ہوا۔ مجھے یوں لگا جیسے میں والدہ کو کلمہ پڑھانے ہی گیا تھا۔ امی کے بعد میری زندگی میں ساہبہ نے جس طرح میرا ساتھ دیا، میں اسے کبھی نہیں بھلا سکتا۔ ایک مرد کی زندگی میں اچھی بیوی کی اہمیت اتنی ہی ہوتی ہے جتنی اچھی ماں کی۔"

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار جان ریمبو (افضال خان) اپنی محنت، سادگی اور مضبوط خاندانی رشتوں کی وجہ سے ہمیشہ اپنے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائے رکھتے ہیں۔ وہ ایک ایسے فنکار ہیں جنہوں نے شہرت کی سیڑھی قدم بہ قدم خود چڑھی، فلموں سے کامیابی کا آغاز کیا اور آج بھی ڈراموں میں اپنا منفرد مقام برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ مگر حال ہی میں انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے دردناک لمحے کے بارے میں بتایا جس نے ہر سننے والے کو خاموش کر دیا۔

پوڈکاسٹ کے دوران جان ریمبو نے اپنی ماں سے جڑی یادوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ ایک نہایت سادہ، محبت کرنے والی عورت تھیں۔ وہ اپنے بیٹے کے خوابوں، جدوجہد اور سفر کے ہر قدم میں اس کا ہاتھ تھامے رہیں۔ لیکن زندگی کا سب سے کٹھن لمحہ وہ تھا جب انہیں شوٹنگ کے دوران اطلاع ملی کہ والدہ کی حالت انتہائی نازک ہے۔ گھر پہنچنے پر وہ اپنی ماں کے آخری لمحات کے گواہ بنے، انہیں کلمہ پڑھوایا اور وہ ان کی گود میں ہی دنیا سے چلی گئیں۔

افضال خان نے بتایا کہ اس دن کے بعد انہیں لگا جیسے سب کچھ بدل گیا ہے، مگر اسی غم کے سفر میں ایک شخص ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہا، صاحبہ۔ انہوں نے نہ صرف اپنے شوہر کا دکھ بانٹا بلکہ ان کی صحت، جذبات اور روزمرہ زندگی کا پہلے سے کہیں زیادہ خیال رکھنا شروع کر دیا۔

افضال خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس وقت اندازہ ہوا کہ ایک مرد کی زندگی میں ماں اور بیوی دونوں کا کردار کتنا اہم ہوتا ہے۔ ساہبہ اور ان کی والدہ کے درمیان بھی ایک بے حد پیارا رشتہ تھا، اور ماں کی وفات کے بعد صاحبہ نے وہ خالی جگہ اپنے جذبوں، دعا اور ساتھ سے کچھ حد تک بھرنے کی کوشش کی۔

یہ گفتگو نہ صرف دل کو چھو لینے والی تھی بلکہ افضال خان کے مضبوط خاندانی رشتوں اور ان کی شخصیت کی گہرائی کا احساس بھی دلاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US