پاکستان شاہینز نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
دوحہ میں آج کھیلے جانے والے سیمی فائنلز میں پاکستان کو آخری اوور میں پانچ رن سے فتح حاصل ہوئی اور اب اس کا مقابلہ بنگلہ دیش اے سے ہوگا۔بنگلہ دیش نے پہلے سیمی فائنل میں سپر اوور میں بھارت کی اے ٹی ایم کو شکست دے دی تھی۔
دونوں سیمی فائنل کو تماشائیوں کی ایک اچھی تعداد نے دیکھا۔طپاکستان کی طرف سے اسپنر سفیان مقیم اور سعد مسعود نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کی اور 154 رنز کی ٹارگٹ کا دفاع کیا۔ سری لنکا کو آخری اوور میں جیتنے کے لیے 12 رنز کی ضرورت تھی اور ان کی دو وکٹیں باقی تھیں مگر عبید شاہ نے پہلی دو گیندوں پر وائٹ کرا کر میچ میں ڈرامہ بھر دیا پھر اس کے بعد انہوں نے نپی تلی بالنگ کی اور کچھ قسمت نے بھی پاکستان کا ساتھ دیا۔
ملان رتنائی کے جنہوں نے 40 رنز کی زبردست اننگز کھیلی تھی ان کو ایمپائر نے ایل بی ڈبلیو دیا جبکہ لگ رہا تھا کہ گیند نیک سٹم کے باہر جا رہی ہے۔
پاکستان کی طرف سے وکٹ کیپر غازی غوری نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 39 رنز کیے اور معاذ صداقت نے 11 گیندوں پہ 23 رنز کیے۔ سعد مسعود اور احمد دانیال نے بھی 22 22 رنز کی بہت اہم اننگز کھیلی جس کی وجہ سے پاکستان نے ایک فائٹنگ ٹوٹل بنا ڈالا۔
سری لنکا ایک وقت میں کامیابی سے ٹوٹل کا تعاقب کر رہی تھی لیکن پھر 25 رن پر ان کی چھ وکٹیں یکا یک گر گئیں۔ پہلے سیمی فائنل میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 194 رنز کر دیے اور اس کے بعد بھارت نے بھی یہ ٹوٹل پورا کر دیا جس کی وجہ سے سپر اوور تک میچ گیا جس میں بھارت کے کپتان شرما نے حیران کن طور پہ اپنے سب سے خطرناک کھلاڑی سوریا منشی سے اوپننگ نہیں کروائی اور خود اوپن کرنے آگیا اور سپراوور میں بھارت کوئی رن نہیں بنا پایا جس سے بنگلا دیش کو میچ جیتنے میں آسانی ہوگئی۔
بھارت کی ٹیم نے بالنگ کرتے ہوئے آخری دو اوورز میں بنگلا دیش کو 49 رنز دے دیے جس کی وجہ سے بنگلا دیش نے ایک تگڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر لگا دیا۔بھارت کی طرف سے صرف 3.1 اورز میں 50 رنز بن چکے تھے لیکن اس کے بعد جب سوریا منشی 15 گیندوں پہ 38 کر کے آؤٹ ہوئے تو پھر آہستہ آہستہ وکٹیں گرنا شروع ہوئیں حالانکہ شرما نے 33 رنز کیے اور نہال بڑے راہ نے 32 رنز کی اچھی اننگ کھیلی۔