دبئی ائیر شو میں بھارتی طیارہ کریش، شاہد آفریدی کے ردعمل نے سب کو چونکا دیا۔۔۔جانیے کیا کہا؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس کے گرنے کے واقعہ پر ردعمل دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی ایئر فورس نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

بھارتی ایئر فورس کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 10 منٹ پر گر گیا اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US