پاکستان کرکٹ ٹیم کے او ڈی آئی کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاؤں میں چوٹ کے باعث آج سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا میچ کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق شاہین کی انجری کا معائنہ جاری ہے اور ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوگا۔ٹیم کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ شاہین صرف اسی صورت میدان میں اتریں گے اگر حالت بہتر ہوئی اور میڈیکل ٹیم انہیں کلیئرنس دے دے۔
پاکستان آج راولپنڈی میں تین ملکی ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا۔ ٹیم مینجمنٹ انجری کے باعث شاہین کی عدم موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل کمبی نیشن پر بھی غور کر رہی ہے۔