سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات دنیا میں نہیں رہے

image

سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خضر حیات کچھ عرصہ سے علیل تھے، ان کی عمر 86 برس تھی۔

خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی اور وہ 70 کی دہائی میں امپائرنگ کی طرف آئے۔ انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ڈومیسٹک میچز میں امپائرنگ کی۔

خضر حیات نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے جبکہ 3 ورلڈ کپ کے میچز میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔

خضر حیات امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی منسلک رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے تعزیتی بیان میں کہا کہ امپائرنگ کے شعبے میں خضر حیات مرحوم کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ خضر حیات کے میچز کے دوران فیصلوں کی دنیا معترف تھی، کرکٹ امپائرنگ ہمیشہ خضر حیات کی احسان مند رہے گی، ان کی امپائرنگ کے شعبے میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US