ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد تاحیات پابندی ختم

image

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد تاحیات پابندی کو ختم کردیا ہے۔ سلمان بٹ پر پابندی پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اکتوبر کے شروع یہ کہہ لگائی تھی کہ انہوں نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کا صدر ہوتے ہوئے غیر قانونی کام کیا ہے۔

سلمان بٹ جو عرصے سے ارشد ندیم کے کوچ اور مینٹور رہے ہیں نے، اس فیصلے کے خلاف پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں درخواست جمع کرائی تھی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پرویز راشد کو مصنف کے طور پر تقرری کی تھی کہ وہ اس کیس کا فیصلہ کریں۔ راشد نے آج اپنے فیصلے میں کہا کہ سب کے دلائل سننے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کوئی جواز نہیں تھا پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے پاس کہ وہ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی لگائے، لہٰذا یہ پابندی ختم کی جا رہی ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اسی مہینے کے شروع میں سلمان بٹ کو خصوصی اجازت دی تھی کہ وہ ارشد ندیم کے ساتھ ریاض میں ہونے والے اسلامک سولیڈیرٹی گیمز میں بطور کوچ جائے۔

جیولن تھروور ارشد ندیم نے ریاض میں سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ واپسی پر راشد نے ایک میٹنگ میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔

جس وقت سلمان بٹ پر تاحیات پابندی لگائی گئی تھی تو یہ تاثر ملا تھا کہ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی طرف سے انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US