نواب شاہ: ڈاکوؤں نے پولیس افسران سے یونیفارم، ڈائری، ودیگر سامان لوٹ لیا

image

شہید بینظیر آباد کے بے قابو ڈاکوؤں نے 2 پولیس افسران سے وردی، پولیس ڈائری ودیگر سامان لوٹ لیا۔

ڈکیتی کی واردات تھانہ پنھل خان چانڈیو کی حدود میں پیش آئی، دلیل دیرو کے مقام پر دو مسلح ڈاکوؤں نے ایڈشنل ایس ایچ او اور انویسٹی گیشن افسر سے یونیفارم، بیلٹ، پولیس ڈائری، اور دیگر سامان چھن لیا اور فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لٹنے والے دونوں پولیس افسران امن و امان کے حوالے سے نواب شاہ میں منعقدہ میٹنگ سے واپس سکرنڈ جارہے تھے۔

متاثرہ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ بلکل ہمارے ساتھ ڈکیتی ہوئی، مزید بیان نہیں دے سکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے، اور واقعہ کا مقدمہ درج نہ کرنا بھی اس کی دلیل ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے پولیس لوٹا گیا سامان برآمد کرانے کیلیے سرگرم ہے اور مختلف حربے استعمال کررہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US