کراچی: ڈیفنس میں ڈیڑھ سالہ بچی مبینہ جنسی زیادتی کے بعد جاں بحق، ملزم گرفتار

image

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں ڈیڑھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے بعد اس کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گھریلو تعلقات رکھنے والا ایک شخص بچی کو گھر سے باہر گھمانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا۔

جب ملزم بچی کو واپس لایا تو اس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی جس پر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ابتدائی رپورٹس میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی تاہم دورانِ علاج بچی دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق بچی کو اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران ملزم فرار ہو گیا تھا تاہم بعد ازاں اسے اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US