پشاور میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 42 کلو چرس اور 5.15 کلو آئس برآمد

image

محکمہ ایکسائز نے پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کارروائی کے دوران 42 کلو گرام چرس اور 5.15 کلو گرام آئس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق ناردرن بائی پاس پر ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور عماد خان کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران پنجاب رجسٹریشن نمبر BMS-551 کی گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، جس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حسین ولد قند آغا کے نام سے ہوئی ہے، جو افغان شہری ہے اور اس وقت اکبر ٹاؤن دانش آباد میں مقیم تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صوبائی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کی گئی، جبکہ وزیر ایکسائز سید فخر جہان کی ہدایات پر آئس اور دیگر منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US