کراچی میں فلاحی ادارے بھی جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ نہ رہ سکے۔
سہراب گوٹھ کے علاقے میں واقع ایدھی سینٹر پر چار سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر 65 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔
ایدھی حکام کے مطابق لوٹی گئی رقم فلاحی ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بینک سے نکلوا کر لائی گئی تھی، جسے ڈاکوؤں نے مکمل ریکی کے بعد نشانہ بنایا۔
واردات کے دوران مسلح ملزمان نے ایدھی کے رضا کاروں کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔