راولپنڈی: بچی کے کانوں سے بالیاں نوچنے والے رہزن کی تلاش میں پولیس سرگرداں

image

راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں خوفناک ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں 3 سالہ بچی کے کانوں سے بالیاں نوچ کر ملزم فرار ہوگیا۔ واقعے کے دوران بچی شدید خوف اور صدمے کا شکار ہو کر روتی رہی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں ملزم کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فرار ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔ پولیس شہریوں سے اپیل کر رہی ہے کہ کسی بھی مشتبہ شخص کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US