لاہور: بسم اللہ کہہ کر رشوت لینے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

image

لاہور رنگ روڈ پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران شہری سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تھانہ راوی روڈ میں تعینات اہلکار عبدالرحمان کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار شہری سے رشوت کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے، بسم اللہ پڑھ کر پیسے جیب میں ڈالتا ہے اور شہری کو گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کرتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیا، جس پر پولیس اہلکار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور کسی بھی اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US