دھمیال میں کمسن بچی کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم گرفتار

image

راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں کمسن بچی کے کانوں سے بالیاں نوچنے کے واقعے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، جس میں ایک شخص نے کمسن بچی کے کانوں سے بالیاں نوچ لیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی شناخت کی۔

پولیس نے ملزم کو دھمیال میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

پولیس نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US